آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین آفریدی کی مزید تنزلی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی مزید دو درجہ تنزلی ہو گئی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کو نمبر ون ٹیسٹ بیٹر قرار دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے ہی جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ 6 درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ جبکہ پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی پوزیشن دسویں نمبر پر برقرار ہے۔ پاکستانی بالرز نعمان علی ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین فہرست کا حصہ بن گئے۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی دو درجہ تنزلی سے 18ویں نمبر پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل، اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا

آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ بھارتی کھلاڑی رویچندرن ایشون فہرست میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے