زمبابوے نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیدی، سیریز 1-2 سے گرین شرٹس کے نام

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی،البتہ گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کےعلاوہ عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کے موزا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ،37 چھکے، 349 رنز

تاہم جواب میں میزبان زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ برائن بیننٹ 43، مارومانی 15، سکندر رضا 19 اور میئرز نے 13 رنز بنائے۔

آخری اوور میں ماپوسا 4 گیندوں پر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی دلوادی۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، جہاندان خان نے2 ،سلمان علی اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے 2میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کی جیت کے بعد پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے