تیسرا ٹی20، پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف

سیریز کے آخری اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پہلے دو میچز کھیلنے والے صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آخری میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی

واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ آخری میچ جیتنے کی صورت میں زمبابوے کو وائٹ واش کرسکتا ہے۔

پاکستان الیون

کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، وکٹ کیپر عثمان خان، طیب طاہر، قاسم اکرم، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین، سفیان مقیم۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے