بھارت نے جونئیر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا

عمان میں ہونے والے جونئیر ہاکی ایشیاکپ ہاکی کے فائنل میں بھارت نے 3-5 سے کامیابی حاصل کی ۔ بھارت کی جانب سے ارجیت سنگھ ہونڈل نے چار گول کئے ۔
پاک بھارت مقابلہ شروع سے آخر تک دلچسپ اور سنسنی خیز رہا ۔ پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی لیکن تھوڑی ہی دیر میں بھارت نے حساب برابر کردیا۔
بھارت نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے دو گول داغ کر برتری تین ایک کردی ۔ دوسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل سفیان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ تین دو کردیا۔
تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم گول نہ کرسکی پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے ۔ 39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ تین تین برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے 6 سالہ محمد ابراہیم کا بڑا کارنامہ، عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی بھارت نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ پانچ تین کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔ پاکستان کے سفیان خان نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 12 گول کئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے