دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

زمبابوے نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستا ٹیم میں کپتان سلمان آغا ، صائم ایوب ، عمیربن یوسف ، عثمان خان ، طیب طاہر ،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ورلڈ چیمپیئن بن گیا

قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے