پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
بلاوائیو : پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا، زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کر رہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کی کمان سلمان علی آغا کے ہاتھ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جوروٹ نے سچن ٹنڈولکر کا طویل ریکارڈ توڑ دیا
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی 20 میچز کی سریز میں پاکستان کو زمبابوے کیخلاف 0-1 سے برتری حاصل ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں