انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت کی جاپان کو 211 رنز سے شکست

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے جاپان کو 211 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں جاپان کی انڈر 19 ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز ہی بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان آکر کھیلیں، شکست کھانے کا اور ہی مزہ آئیگا: رانا مشہود کا بھارتی بورڈ کو پیغام

بھارت کے کپتان محمد امان نے 122 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ایوش مہترے اور کے پی کارتیکیا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان کے ہاتھوں شکست سے کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے