قومی کرکٹر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں لڑکوں کی پیدائش

پتوکی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر کے والد نے اپنے گھر میں پوتوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے فہیم اشرف کے پرستاروں کو خوش خبری سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی کرکٹر فہیم اشرف کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی اور دونوں بچے، ماں صحت مند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوتوں کی پیدائش پر انتہائی خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:جونیئر ہاکی ایشیا کپ سیمی فائنل، پاکستان نے عمان کو 0-7 سے شکست دے دی

واضح رہے کہ فہیم اشرف گزشتہ برس نومبر کی 25 تاریخ کو ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے