زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون کا اعلان

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل بلاوائیو کھیلا جائے گا ، میچ کیلیے پلئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ۔ سلمان آغا پہلی بار ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ صائم ایوب ، عمیر بن یوسف اور وکٹ کیپر عثمان خان ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

طیب طاہر ، محمد عرفان خان ، جہاں داد خان ، محمد عباس آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی گیارہ رکنی ٹیم میں شامل ہیں ۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دن چار بجے شروع ہو گا ۔ پاکستانی ٹیم نے کوئنز اسپورٹس کلب میں پریکٹس کی ۔ کھلاڑیوں نے بالنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ۔ کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا

یہ بھی پڑھیں:جو بھی ہو گا برابری کی بنیاد پر ہو گا چیئرمین پی سی بی

کپتان سلمان آغا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت چکے ہیں ،اگلا ٹارگٹ ٹی 20 میچز جیتنا ہے ۔ سلمان آغا نے کہا کہ اس سیریز میں ہم نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے،اگلے میچز میں نئے چہرے نظر آئیں گے۔ سلمان آغا نے کہا کہ ہم ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنا مومنٹم برقرار رکھیں گے ، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے ۔

زمبابوے کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم خطرناک ثابت ہوتی ہے ، مخالف ٹیم کے پاس میچ ونرز ہیں ہم ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے