5 بار کی گرینڈ سلام چیمپئن ایگا شویتک پر ایک ماہ کی پابندی
عالمی نمبر دو اور پیرس اوپن چیمپئین ایگا شویتک کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ماہ کی پابندی لگ گئی ۔ انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی کے مطابق شویتک نے مثبت ٹیسٹ کے بعد ایک ماہ کی معطلی قبول کر لی ہے۔
ایگا شویتک کا اگست میں کیے گئے ایک ٹیسٹ کے دوران مثبت نتیجہ آیا تھا۔ تاہم آئی ٹی آئی اے نے تسلیم کیا کہ یہ نتیجہ ان کی دوا میلاٹونن کی وجہ سے مثبت آیا جو پولینڈ میں تیار اور فروخت کی جاتی ہے۔ یہ دوا وہ سفر کی تھکان اور نیند کے مسائل کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔آئی ٹی آئی اے کے مطابق معاملے میں ان کی جانب سے کوئی بڑی غلطی یا لاپروائی ثابت نہیں ہوئی، اس لیے انہیں ایک ماہ کی معطلی کا کہا گیا
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کی کیترینا سادورسکا نے فری ڈائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
جو انہوں نے قبول کر لیا۔ایجنسی کے بیان کے مطابق کھلاڑی کو 22 ستمبر سے 4 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل رکھا گیا جس دوران وہ تین ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کر سکیں ۔ یہ مدت سزا میں شامل کر لی گئی ہے اور اب صرف آٹھ دن کی معطلی باقی ہے۔ کھلاڑی کو سنسناٹی اوپن سے حاصل کردہ انعامی رقم بھی واپس کرنی ہوگی، جو مثبت ٹیسٹ کے فوراً بعد انہوں نے جیتا۔شویتک نے اسے اپنی زندگی کا بدترین وقت قرار دیا ۔
انسٹاگرام پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈھائی ماہ کے دوران آئی ٹی آئی اے کی سخت تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا جس میں میری بےگناہی ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ میں ممنوعہ مادے کی انتہائی کم مقدار پائی گئی ۔ اس ٹیسٹ نے میری پوری زندگی کی محنت کو مشکوک بنا دیا۔ شویتک نے کہا کہ اب سب کچھ وضاحت کے ساتھ صاف ہو چکا ہے ، میں سکون کے ساتھ اپنے کھیل کی جانب واپس جا سکتی ہوں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں