پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے میچ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ اوپنر صائم ایوب نے اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی ۔ انہوں نے 53 گیندوں پر سنچری مکمل کی ۔

پاکستان کی طرف سے تیسرے تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ۔بلوائیو میں زمبابوے کے 146 رن کا ہدف گرین شرٹس نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔ اوپنر صائم ایوب نے شاندار سنچری اسکور کی ۔ عبداللہ شفیق 32 رن بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 33ویں اوور میں 145 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ڈیون مائرز 33 رن بنا کر سب سے نمایاں رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی، بھاری رقم کی پیشکش پر پی سی بی کا بھارتی بورڈ کو کرارا جواب

میچ میں پاکستان کے ڈبیوٹران اسپنر ابرار احمد نے 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔ سلمان آغا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ صائم ایوب اور فیصل اکرم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔ زمبابوے کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا اس طرف زمبابوے کی  9 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں ۔

تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے ۔ پہلے میچ میں زمبابوے نے بارش سے متاثرہ میچ میں 80 رن سے کامیابی حاصل کی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے