دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

بلاوائیو: دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کو پہلا کھلاڑی 6 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گیا۔ جوئے لورڈ گمبی 5 رنز بنا کر ابرار احمد کے گیند پر بولڈ ہوئے۔ دوسری وکٹ 23 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ توانداناشے مارومانی 2 گیندوں پر 4 رنز بنا کر جلد ہی پویلین ہو گئے۔

زمبابوے کو 61 کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ کا نقصان ہوا۔ ڈیون مائرز 33 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے توہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ نمی کے باعث پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی پہلا میچ ہار کر پھر سیریز جیت گئے۔ ابرار احمد اور طیب طاہر آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد، اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریگ ایروائن کر رہے ہیں۔ جبکہ ان کی ٹیم میں برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا اور سین ولیمز شامل ہیں۔

 

ریٹائرمنٹ یا طلاق! ویرات کوہلی کی پوسٹ پر مداح پریشان کیوں ہوئے؟

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے