پرتھ میں آسٹریلیا کو مشکلات بھارت جیت کے قریب

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ۔ 535 رن کے ہدف کے جواب میں آسٹریلوی بلے باز ہوم گراؤنڈ پر بیٹنگ کرنے آئے تو بھمرا کے سامنے بلے بازی بھول گئے ۔ دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 12 رن بنائے تھے اور اس کے 3 بلے باز پولین لوٹ گئے ۔
پرتھ میں تیسرے روز بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 172 رن سے اننگز آگے بڑھائی تو پہلی وکٹ 201 رن پر گری ۔ اوپنر کے ایل راہل 77 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ یشوی جسوال نے 161 رن کی اننگز کھیلی ۔ اوپنرز کے درمیان 201 رن کی پارٹنرشپ آسٹریلیا میں بھارت کیلیے اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری تھی ۔ عظیم بلے باز ویرات کوہلی نے بھی پرتھ میں سنچری اسکور کی ۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان الیون کو زمبابوے کے ہاتھوں 80 رن سے شکست
یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی 30 سنچری تھی ۔ کوہلی کی سنچری مکمل ہونے پر بھارت نے اننگز 487 رن پر ڈیکلئر کر دی ۔ آسٹریلوی بارلرز دوسری اننگز میں بھارت کے 7 بلے باز آؤٹ کر سکے ۔
ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو جیت کیلیے مزید 522 رن کی ضرورت ہو گی جبکہ بھارت کو آسٹریلیا کے 7 بلے بازوں کو آؤٹ کرنا ہے ۔ پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 104 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 150 رن بنائے تھے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے