رضوان الیون کو زمبابوے کے ہاتھوں 80 رن سے شکست

بلاوائیو میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 80 رن سے ہرا دیا ۔ 206 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 6 وکٹوں پر 60 رن بنائے تھے کہ بارش آ گئی ۔ پاکستانی اننگز کے 21 اوورز مکمل ہوئے تھے کہ مسلسل بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنر صائم ایوب 11 اور عبداللہ شفیق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کامران غلام 17رنز بناسکے جب کہ سلمان آغا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 40 رن پر تیسری وکٹ گری ، پاکستان کی چوتھی اور پانچویں وکٹ 49 رنز پر گری ، اسکندر رضا نے ایک ہی اوور میں سلما آغا اور حسیب اللہ کو آؤٹ کیا ۔ سلمان آغا نے 4 اور حسیب اللہ کوئی رن نا بنا سکے ۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ58 رنزپرگری جب کہ عرفان خان 7 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد 2 رنز کے اضافے کے بعد بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ کپتان محمد رضوان 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، ان کے ساتھ وکٹ پر موجود عامر جمال نے کوئی رن نہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں:شان مسعود گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، انتظامیہ اور برطانوی ائیرلائن سے مایوس

اس سے پہلے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت پر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے ڈیبیو کیا۔زمبابوے کی ٹیم 40.2 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

حارث رؤف ، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ سیریز کا دوسرا میچ منگل کو بلاوائیو میں ہی کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے