رونالڈو کی النصر کو سیزن کی پہلی شکست
سعودی پرو لیگ کے ایک دلچسپ مقابلے القادسیہ نے کرسٹیانو رونالڈو کی النصر ٹیم کو دو ایک سے ہرا دیا ۔ النصر نے میچ جارحانہ آغاز کیا ، کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں گول کیپر کوئن کاسٹیلز کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
یہ رونالڈو کا اس لیگ میں چھٹا اور تمام مقابلوں میں دسواں گول تھا۔لیکن النصر یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، کیونکہ صرف پانچ منٹ بعد میکسیکو کے انٹرنیشنل جولیان کوئنونس نے القادسیہ کے لیے گول کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا
دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی کوئنونس نے ایک شاندار پاس کے ذریعے اوبامیانگ کو موقع فراہم کیا، جسے انہوں نے گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
اس شکست کے بعد النصر کے پوائنٹس 22 پر رہ گئے، جبکہ القادسیہ نے بھی 22 پوائنٹس حاصل کر کے لیگ میں تیسرے نمبر پر موجود النصر کے برابر پہنچنے کے باوجود گول فرق کی بنیاد پر پانچویں پوزیشن برقرار رکھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں