پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا
میچ پاکستانی وکٹ کے مطابق دن بارہ بجے شروع ہو گا ۔ کھلاڑیوں نے زمبابوے کو زیر کرنے کیلیے بلوائیو میں پریکٹس کی ۔ کھلاڑی میدان میں بالنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کرتے ہوئے نظر آئے ۔ تمام میچز بلاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:شان مسعود گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، انتظامیہ اور برطانوی ائیرلائن سے مایوس
یہ رواں ماہ پاکستان کی دوسری ون ڈے سیریز ہے ۔ اس سے قبل آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دی تھی ۔ عاقب جاوید کی عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ون ڈے سیریز ہے ، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلیں گی
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں