پرتھ ٹیسٹ پر بھارت کی گرفت مضبوط
پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے آسٹریلیا پر 218 رن کی برتری حاصل کر لی ۔ دوسری اننگز میں بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 172 رن بنا لئے ۔ اوپنر یشوی جسوال 90 اور کے ایل راہل 62 رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 104 رن بنا کر آؤٹ ہوئی ۔
دوسرے روز کھیل کا آغاز آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 67 رن سے اننگز آگے بڑھائی ۔ تین رن کے اضافے کے بعد ایلکس کیری 21 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ، نو رن کے اضافے کے بعد نیتھن لائن بھی پولین لوٹے ، ایک سو چار رن پر پوری ٹیم پولین لوٹ گئی ۔ بھارتی کپتان جسپریت بھمرا نے 5 وکٹیں حاصل کیں ، ہریتیش رانا نے تین اور محمد سراج نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم، براڈ کاسٹرز کیا قدم اٹھاسکتے ہیں؟
بھارت کو پہلی اننگز میں میزبان آسٹریلیا پر 46 رن کی برتری حاصل ہوئی ۔ میچ کے پہلے روز بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ۔ آسٹریلیا کے جاش ہیزل وڈ نے 4 ، مچل اسٹارک ، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں