بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

بارڈر گواسکر ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔ پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا ۔ بھارتی ٹیم اس بار زخمی کھلاڑیوں کی کمی کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے بچےکی پیدائش کی وجہ سے سیریز سے دستبردار ہو گئے ، ان کی جگہ 30 سالہ فاسٹ بالر جسپریت بھمرا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بھمرا نے کپتانی کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا، کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر توجہ دینا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ، یہ ٹرافی اب تک ان کی کامیابیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکی، حالانکہ وہ ورلڈ کپ اور ایشیز سیریز جیتنے والے کپتانوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کرگئے

ٹیسٹ اور ون ڈے میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ان کی ٹیم کے حالیہ سالوں کی شاندار کارکردگی پر مہر ثبت کرے گی۔ 31 سالہ کپتان نے تسلیم کیا کہ پچھلی چار ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا تجربہ ان کے اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے تلخ رہا ہے، لیکن اس بار صورتحال مختلف ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے