پاکستان کے ہاتھوں شکست، آسٹریلوی میڈیا کی ٹیم پر کڑی تنقید
پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز میں شکست پر آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے پیس اٹیک کے سامنے آسٹریلین شوقیہ کھلاڑی دکھائی دیے، پاکستان کے بولرز نے غیر تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹنگ کو آسانی سے چیر کر رکھ دیا۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرتھ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کے پاس خوشی کے لیے کوئی چیز نہیں، انجری سے واپس آنے والے اسپینسر جانسن اور لانس مورس نے اچھی بولنگ کی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیک فریزر کی نہ تو تکنیک ہے نہ فٹ ورک، تینوں میچز میں وہ فلاپ ہوئے، ان کے ٹیلنٹ سے انکار نہیں لیکن 5 میچز میں انہوں نے ایک ففٹی نہیں بنائی۔
تنقید کرتے ہوئے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسٹیو اسمتھ توقعات کے مطابق نہیں کھیلے، مارنوس لبوشین پھر مایوس کن رہے، گلین میکسویل حارث رؤف کا آسان شکار بن گئے، تینوں میچز میں انہوں نے آؤٹ کیا۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بالروں نے سیریز میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا،یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں