قسمت کی دیوی محسن نقوی  پر مہربان ،اے سی سی کے نئے صدر ہونگے

ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی نئے رہنما کی منتظر ہے، جبکہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی صدارت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ اے سی سی کے صدر کا تقرر رکن ممالک  روٹیشن پالیسی کی بنیاد پر کرتے ہیں ۔محسن نقوی کی مدت  جنوری 2025 میں شروع ہوگی اور 2سال پر محیط ہوگی، جو علاقائی کرکٹ انتظامیہ میں پاکستان کے اثر و رسوخ کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔

فی الحال اے سی سی کے صدر جے شاہ جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری  ہیں، جے شاہ کو اس جنوری میں اپنی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی جو قیادت میں تسلسل کو یقینی بناتی ہے۔جے شاہ کو دے جانے والی توسیع کے بعد اب 2025 میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ کی کرسی سنبھالنے کی راہ ہموار دکھائی دیتی ہے۔

محسن نقوی کی صدارت کی توثیق کا باضابطہ اعلان اکتوبریا نومبر کو ہونے والی اے سی سی کی آئندہ  میٹنگ میں متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے