سابق کپتان وقار یونس کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ، محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کے ذمہ دار وقار یونس ہوں گے ۔
شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر چیئرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے۔
وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وہ مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے۔وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے، محسن نقوی کرکٹ کے اہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ آئین 2014 کے مطابق چیئرمین بورڈ اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں