پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ کل ہو گا

 

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ایڈیلیڈ سے پرتھ پہنچ گیا جہاں کل دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گی۔
سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا، اس ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا یہ فیصلہ کن میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے