اسرائیل اور اٹلی سے مقابلے ، ایمباپے فرانسیسی ٹیم سے باہر

فرانس کی قومی فٹبال ٹیم نے ریال میڈرڈ کے فارورڈ اور کپتان کائلن ایمباپے کو نیشنز لیگ میں اسرائیل اور اٹلی کے خلاف میچوں کے لیے اسکواڈ سے باہر کر دیا ۔ کوچ نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کپتان اب چار میچز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے ۔کوچ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ایمباپے زخمی ہیں، حالانکہ ریال میڈرڈ کے لیے انہوں نے منگل کو اے سی میلان کے خلاف چیمپئنز لیگ میں حصہ لیا تھا ۔

کوچ کے مطابق یہ فیصلہ ایک غیر معمولی اقدام ہے ، ایمباپے نے ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔25 سالہ ایمباپے، جو پیرس سینٹ جرمین سے ریال میڈرڈ منتقل ہونے کے بعد سے فارم میں مشکلات کا شکار ہیں، پچھلے ماہ بھی امباپے اسرائیل اور بیلجیم کے خلاف دو میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔فرنچ ٹیم اگلے جمعرات کو اسٹاڈ ڈی فرانس میں اسرائیل کا سامنا کرے گی اور 17 نومبر کو اٹلی کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے