جرمنی کے الیگزینڈر زیورو نے پیریس ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا

پیرس میں جرمنی کے عالمی نمبر تین ٹینس الیگزینڈر زیورو نے فرانس کے یوگو ہمبیرٹ کو چھ دو چھ دو سے شکست دی ۔ پیرس کے پالے اومنی اسپورٹس میں اے ٹی پی پیریس ماسٹرز 2024 جیت کر نے ساتویں بار اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
زیورو نے پہلے ہی سیٹ میں مقامی کھلاڑی کو ہرا کر تماشائیوں کی بڑی تعداد کو خاموش کرا دیا ۔ زیورو نے صرف 37 منٹ میں پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔ رواں سال دو اے ٹی پی ٹور ٹائٹلز جیتے والے ہمبیرٹ تیسرا اور پانچواں گیم سروس پر ہار گئے ۔ ہمبیرٹ نے پورے میچ میں زیورو کی سروس پر صرف پانچ پوائنٹس جیتے ۔
یہ زیوریف کے لیے ایک کامیاب سال رہا ہے، جس میں انہوں نے دو اے ٹی پی فائنلز جیتے اور فرنچ اوپن کے فائنل میں کارلوس الکاراز کے ساتھ سنسنی خیز مقابلے میں شکست کا سامنا کیا۔
27 سالہ زیوریف کے پاس اب سات اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز ہیں، انہوں نے 2024 میں اپنی 66 ویں فتح کے ساتھ جینک سنر کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے