بچوں نے وہ کردیکھایا جو بڑے بھی نہ کر سکے،ناروے کپ میں پاکستان ٹیم کی دوسری بڑی کامیابی
ناروے فٹبال کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست دے کر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔
اسلور میں جاری ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے پیر کو دوسری کامیابی حاصل کی اور ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست سے دوچار کر دیا،پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے یہ میچ 5-0سے جیتا ۔پاکستان نے پہلے ہاف میں 2 اور دوسرے ہاف میں مزید 3 گول سکور کیے ۔قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے 2،کپتان محمد عدیل، محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پاکستان ٹیم کی جیت کے بعد ناروے میں پاکستانی کمیونٹی نے جیت کا جشن بھی منایا ۔ ایونٹ میں قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ کل کھیلے گی۔ یاد رہے قومی ٹیم 2023میں ایونٹ کی ناقبل شکست ٹیم رہی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں