جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 273 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔

جمعرات کو چٹاگانگ میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے میزبان ٹیم کو 143 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 575 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں بنگلا دیشی ٹیم 159 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی، دوسری اننگز میں بنگلا دیشی ٹیم 143 رنز بناسکی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے کاگیسو ربادا نے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں کیشو مہاراج نے 5 اور سینورن متوسوامی نے 4 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میر پور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کیخلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے