پاک انگلینڈ سیریز میں اسپنرز نے کئی ریکارڈ بنا ڈالے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے۔ پنڈی ٹیسٹ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے،، کہ کسی بھی پاکستانی فاسٹ بالر نے ایک گیند نہیں پھینکی۔ ساجد خان، نعمان علی اور زاہد محمود نے انگلینڈ کی 20 وکٹیں اڑائیں۔ 2018 میں بنگلہ دیش نے بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف پانچ اسپنرز استعمال کیے تھے۔

پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ نے پاکستان میں اپنا کم ترین اسکور بنایا۔ پوری ٹیم 112 رن بنا سکی۔ پنڈی کے میدان پر ساجد خان نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ پنڈی اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہیں۔ساجد خان ٹیسٹ میچ میں 4 چھکے اور 10 وکٹیں لینے والے بھی دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز نے ریکارڈ شکار کیے۔ 3 میچز میں 73 وکٹیں صرف اسپنرز نے حاصل کیں۔ پاکستانی اسپنرز نے 43 اور انگلش اسپنرز نے 30 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کا سب سے بڑا مجموعہ 8243 بھی بنایا ۔ انگلینڈ کے ہیری بروک نے ٹیسٹ میں پہلی ٹرپل سنچری اسکور کی ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے