سابق روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا ہال آف فیم میں شامل

پانچ بار گرینڈ سلام چیمپئین ماریا شراپووا کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم کی کلاس آف 2025 میں شامل کیا گیا ہے ۔ منتظمین نے اعلان کیا کہ تاریخ کی سب سے کامیاب ڈبلز ٹیم رہنے والے امریکی جڑواں بھائی باب اور مائیک برائن کو بھی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ کلاس آف 2025 کو 23 اگست کو رہوڈ آئی لینڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔

گرینڈ سلام جیتنے والی 10 خواتین میں شامل ماریا شراپووا 2005 میں دنیا کی نمبر ایک رینکنگ حاصل کرنے والی پہلی روسی خاتون بنیں ۔ انہوں نے 2012 کے لندن اولمپکس میں سلور میڈل بھی جیتا۔شراپووا اپنے مضبوط کھیل اور ناقابل شکست عزم کی وجہ سے مشہور تھیں، انہیں کندھے کی چوٹ کی وجہ سے اکثر مشکلات کا سامنا رہا۔ 2016 میں ایک ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ماریہ شیراپوا کی شبیہ متاثر ہوئی۔شراپووا نے 2016 کے آسٹریلین اوپن میں ڈرگ ٹیسٹ مثبت آیا ، ان کے نمونے میں میلڈونیم نامی دوا پائی گئی جس کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے انہیں دو سال کے لیے معطل کیا ۔

ماریا شیراپوا کی اپیل پر سزا کو کم کر کے 15 ماہ کر دیا گیا۔انہوں نے 2017 میں مقابلوں میں واپسی کی اور فروری 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ ماریا شیراپوا نے کیریئر میں تقریباً 40 ملین ڈالر انعامی رقم جیتی ۔ وہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں شامل رہیں اور سب سے زیادہ پہچانی جانے والی کھلاڑیوں میں سے ایک بنیں۔

برائن برادرز نے مل کر 16 گرینڈ سلیم مردوں کے ڈبلز ٹائٹل جیتے اور اے ٹی پی ٹور کی تاریخ میں سب سے کامیاب جوڑی ہیں ، جنہوں نے ڈبلز عالمی رینکنگ میں سب سے زیادہ 438 ہفتوں تک سرفہرست رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے