ڈیوڈ وارنر نے بھارت کیخلاف کھیلنے کیلئے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کر دی

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کر دی۔

ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

اب ڈیوڈ وارنر نےکہا ہےکہ وہ بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہےکہ میں ہمیشہ دستیاب ہوں میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں ، واپسی کے لیے میں نے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا۔

ڈیوڈ وارنر کے مطابق اینڈریو میکڈانلڈ نے مجھے جواب دیا کہ آپ ریٹائرڈ ہو ، یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں لیکن اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کے لیے کیوں شرماؤں؟

خیال رہےکہ آنے والے دنوں میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جس میں آسٹریلیا کو ٹاپ آرڈر پر مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے