پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے فٹبال کلب کو 6-1 سے شکست دیدی

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور فٹبال کلب کو 6-1 سے شکست دی ۔

استور فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول سکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے استور فٹبال کلب کے خلاف گول کرکے میچ کر برابر کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار 5 گول  سکور کئے ، عبدالغنی نے2،عیسیٰ ،جنید،اویس اور محمد خان ایک ایک گول  کرنے میں کامیاب رہے ۔

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے بھرپور پریکٹیس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہے انشاءاللہ تمام میچز جیتیں گے ،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل 29 جولائی کو اپنا دوسرا گروپ میچ ناروے کے وارڈینسیٹ فٹبال کلب خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے