مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سپن بائولنگ کوچ مقرر

 

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ٹیم کی کوچنگ کیلئے مشتاق احمد کی خدمات حاصل کرلیں۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد کو ٹیم کا سپن باولنگ کوچ مقرر کردیا، مشتاق احمد جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے سپن باو¿لنگ کوچ کے طور پر ذمہ داری نبھائیں گے۔
بنگلا دیش کرکٹ کے آپریشنز منیجر شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے وہ سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مشتاق احمد نے اگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے