ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں ہرا دیا

جنوبی افریقہ نے چھ بار کی چیمپئین آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی ،سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو جیت  کے لئے  ایک سو پینس رن کا ہدف دیا ۔

جنوبی افریقہ نے ہدف اٹھارویں  اوور میں حاصل کر لیا ۔ اوپنر اینکی بوش نے ناقابل شکست 74 اور کپتان لاؤرا والوورٹ  نے 42 رن کی اننگ کھیلی ۔

پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 134 رن بنائے ۔ وکٹ کیپر بلے باز بیتھ مونی نے 44 اور آل راؤنڈر پیری نے 31 رن بنائے۔2023 کے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو ہرایا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے