ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ کو 267 رنز کا ہدف، پاکستان کو 8 وکٹیں درکار

ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز چوتھی اننگ میں انگلینڈ کے 2 بلے باز 11 رن پر پولین لوٹ گئے ۔ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلیے انگلینڈ کو 267 رن اور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔کھیل کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 221 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان نے پہلی اننگ میں خسارے میں جانے والی انگلینڈ کو جیت کیلیے 297 رن کا ہدف دیا ۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ صفر پر گری جب بین ڈکٹ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے ، ساجد خان نے پہلی اننگز کے سنچوریں بین ڈکٹ کو آؤٹ کیا ۔ گیارہ رن پر نعمان علی نے زیک کرالی کو بھی پولین بھیج دیا ۔ کھیل کے اختتام پر اولی پاپ اکیس اور جو روٹ بارہ رن بنا کر وکٹ پر موجود تھےپاکستانی بلے باز بھی دوسری اننگ میں اسپنرز کے سامنے بے بس ہو گئے ۔

کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ کے شعیب بشیر نے چار ، جیک لیچ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ سلمان آغا نے 63 رن کی اننگ کھیلی ، عبداللہ شفیق دوسری اننگ میں بھی ناکام صرف 4 رن بنا سکے ، صائم ایوب نے 22 ، کپتان شان مسعود نے 11 ، کامران غلام نے چھبیس ، سعود شکیل نے اکتیس اور محمد رضوان نے تئیس رن بنائے ۔اس سے پہلے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 291 رن بنا کر آؤٹ ہوئی ۔

 

پوری ٹیم کو اسپنرز نے آؤٹ کیا ، ساجد خان نے 7 ، نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ انگلینڈ کے جیک لیچ نے 25 رن کی اننگ کھیل کا ٹیم کا خسارہ کم کیا ۔ پاکستان کو پہلی اننگ میں 75 رن کی برتری حاصل ہوئی ۔ کھیل کے تیسرے روز 16 وکٹیں گریں ۔ ملتان کی وکٹ پر اب تک آف اسپنرز نے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ مجموعی طور پر اب تک میچ میں اسپنرز نے 32 میں سے 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے