ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا

ویسٹ انڈیز نے ویمن ورلڈ کپ کے گروپ بی کے ایک اہم مقابلے میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ اس شکست کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 141 رن بنائے، جس میں نیٹ برنٹ نے شاندار ففٹی اسکور کی۔ جواب میں، ویسٹ انڈیز نے 141 رن کا ہدف اٹھارہ اوورز میں حاصل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اوپنر کیانا جوزف نے اہم ففٹیاں اسکور کیں، جبکہ دینداڈوٹن نے 27 رن کی قابل ذکر اننگز کھیلی۔میچ کے اختتام پر، انگلش کھلاڑیوں نے جہاں افسوس کا اظہار کیا، وہیں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے اپنی شاندار جیت کا بھرپور جشن منایا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے