خاتون سے زیادتی کا الزام ایمباپے نے فیک نیوزقرار دے دیا
پیرس : فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمباپے کیخلاف سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلیان ایمباپے نے خاتون سے سوئیڈن کے ہوٹل میں زیادتی کی، کلیان ایمباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن میں تھے جہاں جمعرات کی شب زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاتون نگہداشت کے لیے ہسپتال پہنچی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے کیس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم سٹار فٹبالر نے جنسی زیادتی کے الزام کو فیک نیوز قرار دیا ہے۔
امباپے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے ، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں ایمباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاونڈ طلب کیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں