رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، ٹینس کی دنیا کا ایک عظیم باب بند
اسپین کے عظیم ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے اپنے 23 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نڈال نے کہا کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے ڈیوس کپ فائنلز کے بعد ٹینس کو خیرباد کہہ دیں گے۔
نڈال، جو کہ ریکارڈ 14 فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکے ہیں، نے پہلے ہی اس سال ریٹائرمنٹ کا ارادہ ظاہر کیا تھا، جبکہ ہپ انجری کی وجہ سے وہ 2023 میں ٹینس کے میدان سے دور رہے۔ 38 سالہ نڈال 19 سے 24 نومبر تک مالاگا میں ہونے والے ڈیوس کپ فائنلز میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اپنے کیریئر کا اختتام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


نڈال نے اپنے کیریئر میں دو آسٹریلین اوپن، دو ومبلڈن ٹائٹل اور چار یو ایس اوپن جیتے ہیں، اور انہوں نے اولمپک گولڈ اور چار ڈیوس کپ بھی اپنے نام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اسپین کے لیے ٹیم ایونٹ میں اپنے کیریئر کا اختتام انہیں صحیح محسوس ہوتا ہے۔”
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں