ہیری بروک کی شاندار کارکردگی 34 سال بعد انگلینڈ کے لیے ٹرپل سنچری

انگلینڈ کے بیٹسمین ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں شاندار 317 رنز کی اننگ کھیل کر 34 سال بعد ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنی کارکردگی اور ٹیم کی محنت پر روشنی ڈالی۔

بروک نے کہا کہ "لمبی اننگ کھیل کر تھک گیا ہوں، لیکن میری خواہش ہے کہ ٹیم کل جیتے۔” انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بیٹنگ وکٹ کا بھرپور استعمال کیا اور ٹیسٹ کے چار دن زبردست رہے۔انہوں نے جو روٹ کے ساتھ کھیلنے کی اہمیت پر زور دیا، کہ "روٹ کے ساتھ کھیل کر بہت مدد ملتی ہے، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔”

بروک نے اپنے منصوبے کے بارے میں بتایا کہ "بری بال کو ہٹ کرنے اور اسپنرز کو ٹکنے نہ دینے کا ارادہ تھا۔” انہوں نے پاکستانی باؤلرز شاہین اور نسیم کو ورلڈ کلاس قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف اعتماد کے ساتھ کھیلنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے