کیمسٹری میں نوبل انعام 2024 کا اعلان کر دیا گیا
کیمسٹری میں نوبل انعام 2024 کا اعلان کر دیا گیا۔ کیمسٹری میں نوبل انعام 2 امریکیوں اور ایک برطانوی سائنسدان کو دیا گیا ہے۔
کیمسٹری نوبل انعام 2024 امریکی ڈیوڈ بیکر، برطانوی ڈیمس حسابس اور امریکی جان ایم جمپر کو دیا گیا ہے۔ امریکی سائنسدان ڈیوڈ بیکر کو نئی طرز کی مصنوعی پروٹین بنانے پر نوبل انعام دیا گیا۔
برطانوی شہری ڈیمس حسابس اور جان ایم جمپر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے ماڈل متعارف کرانے پر نوبل انعام دیا گیا۔
گزشتہ سال امریکہ کے 3 کیمیا دانوں کو مشترکہ طور پر نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔ پچھلے سال کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر مونگی جی بوینڈی، لوئس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیموف کو کوانٹم نقطوں کی دریافت اور ترکیب پر دیا گیا تھا۔
کیمسٹری میں 2024 کا نوبل انعام ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن کے لیے، ڈیمس حسابس اور جان ایم جمپر کے ساتھ پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی کے لیے دیا گیا۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ 9اکتوبر کو اعلان کیا۔ کہ سائنسدانوں نے کامیابی کے ساتھ کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن اور پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی کے لیے اشتراک کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں