انٹرنیٹ 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا ، وزارت آئی ٹی

حکومت نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز میں خلل کو ٹھیک کرنے کی تاریخ دے دی۔
قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی نے فروری 2021 سے اب تک انٹرنیٹ سروس میں خرابیوں سے متعلق تحریری جواب جمع کرایا۔
17 جون 2024 کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کٹاؤ ہوا، کٹاؤ کے باعث 1500 جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی۔
ایوان کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔ ایوان کو بتایا گیا کہ 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کے روٹ کی خرابی کو چند گھنٹے میں حل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے