سب میرین کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ متاثرہوا:چیئر مین پی ٹی اے
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے فائر وال کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ لفظ کہیں نہیں پاکستان میں ویب مینجمنٹ سسٹم ہے جب کہ انٹرنیٹ سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے متاثر ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ فائروال گرےٹریفک کنٹرول کرنےکےلیے ہے، فائروال کا لفظ کہیں نہیں ہے، یہ آپ نے خود بنایا ہوا ہے، کس نے کہا ہے یہ فائر وال ہے،یہ تو ویب مینجمنٹ سسٹم ہے۔
میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ اس سسٹم کا صرف سوشل میڈیا سے تعلق نہیں ہے، فائر وال سے پروپیگنڈاکیسےختم کرسکتےہیں؟ یہ نہیں کیاجاسکتا، اس وقت سوشل میڈیا پر ججز، وزیر اعظم کے خلاف میمز چل رہی ہیں، اگر ایسے مینج ہوتا تو ہم بند نہ کردیتے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں