یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے ملتے جلتے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین اپنی ویڈیوز میں دیگر افراد کو براہ راست ٹیگ کر سکیں گے۔
اس طرح ویورز کے لیے مواد کو دریافت اور انہیں فالو کرنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔یہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام میں دستیاب collaboration نامی فیچر سے ملتا جلتا ٹول ہے، جس میں صارفین کی جانب سے مشترکہ پوسٹس کرکے انہیں ٹیگ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔یوٹیوب میں بھی یہ فیچر انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے collaboration فیچر کی طرح ہی کام کرتا ہے۔
جب آپ مین کریٹیر کے نام پر کلک کریں گے تو دیگر ٹیگ collaborators کے نام پوپ اپ ونڈو میں نظر آئیں گے جن کے آگے سبسکرائب بٹن موجود ہوگا۔جب کسی فرد کی جانب سے دیگر صارف کو ویڈیو کے لیے ٹیگ کیا جائے گا تو انہیں انوائیٹ پر اوکے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں