چیٹ جی پی ٹی کو کن کاموں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔۔!!!
دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کیا جاتا ہے۔اس اے آئی چیٹ بوٹ کو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مگر متعدد کام ایسے ہیں جو کبھی بھی چیٹ جی پی ٹی سے نہیں کرانے چاہیے کیونکہ وہ غلط معلومات فراہم کرسکتا ہے یا اس کے پاس اپ ٹو ڈیٹ انفارمیشن نہیں ہوتی۔تو ایسے کاموں کے بارے میں جانیں جن کو کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کبھی نہیں کرنا چاہیے۔
آپ چیٹ جی پی ٹی میں جب اپنی علامات درج کرتے ہیں تو جو جوابات سامنے آتے ہیں وہ بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتے۔
مثال کے طور پر اے آئی چیٹ بوٹ فلو کو کینسر بتا سکتا ہے۔ویسے یہ کہنا غلط ہوگا کہ چیٹ جی پی ٹی صحت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کے لیے اچھا نہیں مگر اس سے تشخیص کرانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ڈاکٹر نہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے مختلف چیزیں فراہم کی جاسکتی ہیں مگر وہ ذہنی صحت کے لیے مسائل میں حقیقی مدد فراہم نہیں کرسکتا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹ آپ کو دیکھتا یا سمجھتا نہیں بلکہ وہ آپ کی ہدایات کے مطابق ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی مالیاتی معاملات یا ٹیکسوں کے بارے میں وضاحت کرسکتا ہے مگر وہ متعدد چیزوں جیسے ڈیبٹ ٹو انکم ریشو، اسٹیٹ ٹیکس اور دیگر تکنیکی تفصیلات سے واقف نہیں ہوتا۔اس کا تربیتی ڈیٹا پرانے ٹیکس ائیر پر مشتمل ہوتا ہے تو نئے مالی سال کے لیے وہ بیکار ثابت ہوتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کو کبھی تحریری بیانات کی سمری یا وضاحت کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے ایسے بیانات کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی سرورز پر چلا جاتا ہے اور محفوظ نہیں رہتا۔کلائنٹ کانٹریکٹس، میڈیکل چارٹس یا اسی طرح کے ڈیٹا کے لیے بھی چیٹ جی پی ٹی کا استعمال بیکار ثابتہ وتا ہے۔
غیر قانونی کرنے کے بارے میں وضاحت کی ضرورت بھی نہیں بلکہ ہیڈنگ ہی سے سب کچھ واضح ہو جاتا ہے۔
اے آئی کو موجودہ عہد میں طالبعلموں کی جانب سے سکول یا کالج کے ہوم ورک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس طرح وہ ایک طرح سے کسی اور کے کام کی نقل کرتے ہیں، تو اس اے آئی ٹول کو تعلیمی ساتھی کے طور پر تو استعمال کرنا چاہیے مگر آپ کے ہوم ورک کے لیے نہیں، کیونکہ نقصان آپ کا ہی ہوتا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی سرچ کو 2024 کے آخر میں متعارف کرایا گیا تھا اور فروری 2025 میں ہر ایک کو اس تک رسائی دی گئی۔یہ چیٹ بوٹ تازہ ویب پیجز، اسپورٹس اسکور اور دیگر رئیل ٹائم ڈیٹا تو فراہم کرسکتا ہے مگر ہر بار آپ کو اسے لکھ کر ہدایت دینا ہوتی ہے۔اس کے نتیجے میں کافی وقت ضائع ہوتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ آپ کو زیادہ کام کرنا پڑسکتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی گیس کی بو نہیں سونگھ سکتا، دھویں کو نہیں دیکھا سکتا یا امدادی ٹیموں کو طلب نہیں کرسکتا تو مشکل حالات میں چیٹ جی پی ٹی کا رخ کرنے کی بجائے اصل امدادی اداروں سے رجوع کرنا چاہیے۔
چیت جی پی ٹی بنیادی تصورات کے بارے میں تو بہترین ہے تاہم اگر آپ اسے وصیت یا دیگر قانونی دستاویزات کی تیاری کے لیے استعمال کریں گے تو نقصان ہوسکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس حوالے سے قوانین ہر ملک میں مختلف ہوسکتے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی کو جس ڈیٹا سے تربیت دی جاتی ہے وہ محدود ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں