اے آئی گاڈ فادر قرار دیے جانے والے سائنسدان کی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں نئی پیشگوئی

کمپیوٹر سائنسدان جیفری ہنٹن کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا گاڈ فادر قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے 2024 میں اے آئی ٹیکنالوجی پر کیے جانے والے کام پر فزکس کا نوبیل انعام جیتا تھا۔

کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جیفری ہنٹن نے اے آئی کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ٹیکنالوجی کو انہوں نے تیار کرنے میں مدد فراہم کی، بہت تیزی سے ڈرا دینے والی بنتی جا رہی ہے مگر لوگوں کی جانب سے اے آئی سے لاحق خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے جیفری ہنٹن نے کہا کہ اے آئی کے غلط استعمال کے خطرات، اے آئی کے سپر اسمارٹ بننے سے لاحق ہونے والے خطرات اور دیگر مختصر المدت خطرات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے