ایکس میں ایک نئے تجرباتی فیچر کی آزمائش

ایکس (ٹوئٹر) میں ایک نئے تجرباتی فیچر کی آزمائش کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران ایسی پوسٹس کو نمایاں کیا جائے گا جو ایسے افراد بھی پسند کرسکیں گےجو عموماً اس طرح کے مواد سے اتفاق نہیں کرتے۔

اس فیچر کے لیے ایکس کے کمیونٹی نوٹس پلیٹ فارم کو استعمال کیا جائے گا۔کمیونٹی نوٹس فیچر کو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب صارفین کی جانب سے مواد کو گمراہ کن یا غلط مارک کیا جاتا ہے۔ کمیونٹی نوٹس میں حصہ ڈالنے والے کچھ صارفین کو پوسٹس نظر آئیں گی جن پر انہیں ریٹنگ اور فیڈ بیک فراہم کرنے کا کہا جائے گا۔

ایکس کے مطابق اس فیڈ بیک سے ہمیں ایسا اوپن سورس الگورتھم تیار کرنے میں مدد ملے گی جو ایسی پوسٹس کی شناخت کرسکے گا جو مختلف سوچ رکھنے والے صارفین کو بھی پسند آئیں گی۔

جن صارفین میں نئے فیچر کی آزمائش کی جائے گی، ان سے پوسٹ کی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔وہ مختلف آپشنز جیسے I learned something interesting یا I don’t agree with it کا انتخاب فیڈ بیک دیتے ہوئے کرسکیں گے۔

کمپنی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ لوگ اکثر محسوس کرتے ہیں کہ دنیا تقسیم ہو رہی ہے مگر کمیونٹی نوٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگ مختلف موضوعات پر اتفاق کرسکتے ہیں چاہے وہ مواد کے بارے میں مخالف سوچ ہی کیوں نہ رکھتے ہون۔پوسٹ کے مطابق اس تجرباتی نئے فیچر سے نئے خیالات اور نظریات کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے