چین کی 6G ٹیکنالوجی میں کامیابی، سیٹلائیٹ سے تیز رفتار لیزر ڈیٹا ٹرانسمیشن کا نیا سنگ میل

چین نے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے اور انٹرنیٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ چین کی ایرو اسپیس کمپنی نے ایک کامیاب تجربہ کیا جس میں اس نے سیٹلائیٹ سے زمین پر 6G لیزر ٹرانسمیشن کے ذریعے انتہائی تیز رفتار ڈیٹا منتقل کیا۔ اس تجربے میں سو گیگا بائٹس فی سیکنڈ (100 GBps) کی رفتار سے امیج ڈیٹا کی منتقلی ممکن بنائی گئی۔

یہ کامیابی خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ 6G کی ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم قدم ہے، جسے تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر کی صلاحیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کامیاب تجربے کے دوران چین نے سٹیلائیٹ اور زمین کے درمیان 6G نیٹ ورک کے ذریعے لیزر ٹرانسمیشن کا استعمال کیا، جس سے امیجز اور ڈیٹا کو تیز رفتار اور مؤثر طریقے سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی کامیابی کا مطلب ہے کہ مستقبل میں ڈیٹا کا تبادلہ اور انٹرنیٹ کا استعمال بہت زیادہ تیز اور موثر ہو سکتا ہے۔ ایک سیکنڈ میں دس فلموں کے ڈاؤن لوڈ ہونے جیسی رفتار اس ٹیکنالوجی کے بے شمار ممکنہ فوائد کی عکاسی کرتی ہے، جیسے کہ اعلیٰ معیار کی ویڈیوز، ورچوئل رئیلٹی (VR) اور آگمینٹڈ رئیلٹی (AR) جیسے جدید فیچرز کا تیز رفتار استعمال۔

ہپ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ جلد پاکستان آنے کا امکان

چین کی یہ کامیابی مستقبل میں دنیا بھر میں 6G کے نفاذ کی راہ ہموار کر سکتی ہے، جس سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب آ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے