ہنڈا اور نِسان دنیا کی تیسری بڑی کارکمپنی بننےکوتیار

چینی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں اضافہ اور امریکی پابندیوں کا خدشہ ، جاپانی کمپنیوں ہُنڈا اور نِسان نے ایک ہونے پر غور شروع کر دیا ۔۔ ممکنہ انضمام سے نسان کے مجموعی اثاثے 54 ارب ڈالر ہو جائیں گے جس میں ہنڈا کا حصہ تینتالیس ارب ڈالر ہو گا ۔۔ نئی کمپنی ،،، ٹویوٹا اور واکس ویگن کے بعد دنیا کی تیسری بڑی کمپنی بن جائے گی

 

عالمی آٹو سیکٹر کے بڑے کھلاڑی ہنڈا اور نسان نے انضمام سمیت مختلف آپشنز پرغور شروع کر دیا ، مارچ میں دونوں کمپنیوں نے اکٹھے الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے منصوبے پربھی کام شروع کر دیا ہے۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق ہوسکتا ہے مٹسوبشی بھی اس عمل کا حصہ بن جائے ، اس سلسلے میں آئندہ ہفتے نیوز کانفرنس بھی متوقع ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں:کاکروچ اب انسانی جان بچائیں گے

 

جاپانی کمپنیوں کو چین کی بی وائی ڈی سمیت دوسری کمپنیوں سے مقابلے کا سامنا ہے ،،، اس کے ساتھ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو ، کینیڈا پر ٹیرف میں اضافے کی دھمکیوں نے بھی ان کو پریشان کیا ، دونوں کمپنیوں کے میکسیکو میں پلانٹ ہیں جہاں سے امریکا کو گاڑیاں ایکسپورٹ کی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے اس عمل سے سب سے زیادہ فائدہ نسان کو ہو گا ، جو مالی مشکلات کا شکار ہے ، کمپنی 2 ارب 60 کروڑ ڈالراخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ 9 ہزار ملازمین کو بھی فارغ کر چکی ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے