ٹیسلا کی جدید”سائبرکیب” جرمنی میں نمائش کے لیے پیش

ٹیسلا نے نئی ‘سائبرکیب’ جرمن دارالحکومت برلن میں عوام کے سامنے پیش کر دی جو 8 دسمبر تک مال آف برلن میں نمائش کے لیے موجود رہے گی۔دو نشستوں والی جدید روبوٹیکسی ہے ۔ اس کیب میں نہ اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈل نہیں ہے۔

 

سائبر کیب کو پہلی بار 10 اکتوبر کو لاس اینجلس میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس منفرد گاڑی کی پیداوار 2026 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔’سائبرکیب’ کا ہدف کون مارکیٹ ہے یہ ابھی واضح نہیں ہے ۔

سائبر کیب کی اسپورٹس کار جیسی ظاہری شکل ، دو دروازے اور دو نشستوں کی ترتیب نے کچھ ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے جو ایک ایسی روبوٹیکسی کی توقع کر رہے تھے جس میں مسافروں اور سامان کے لیے زیادہ گنجائش ہو۔

 

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے اکتوبر میں کمپنی کی آمدنی کے بارے میں ایک کال کے دوران کہا تھا کہ اس تصوراتی گاڑی کا ڈیزائن خودکار ڈرائیونگ کیلیے بہترین ہے اور یہ ایک سستی آپشن فراہم کرے گی۔

 

لندن اور پیرس میں موجود ٹیسلا کے شائقین بھی اس نئے ماڈل کو دیکھنے کا موقع حاصل کریں گے۔ ایمسٹرڈیم ، اوسلو، اور اسٹاک ہوم میں یہ گاڑی دسمبر تک موجود ہوگی

مزید پڑھیے: پاکستان کی سب سے سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے