چیک ریپبلک کی آخری کوئلے کی کان کے اندرونی مناظر پہلی بار سامنے آ گئے

چیک ریپبلک کی آخری اینتھراسائٹ کوئلے کی کان  میں  میڈیا کو جانے کا موقع دیا گیا ۔ اس قسم کے کوئلے کو ہارڈ یا بلیک کوئلہ بھی کہا جاتا ہے۔

اوستراوا کارونسکا مائنز کے تحت سی ایس ایم کوئلے کی کان اسٹوناوا کے گاؤں میں واقع ہے، یہ کوئلے کی کان 1968 سے چالو ہے، لیکن اب یہ کان 2025 کے آخر تک بند کر دی جائے گی ۔

یورپی یونین کے شماریاتی ادارے یورواسٹیٹ کے مطابق ، 2020 تک چیک ریپبلک اور پولینڈ دو ہی ایسے یورپی یونین کے رکن ممالک ہیں جو اب بھی ہارڈ کوئلہ نکال رہے ہیں ۔ چیک ریپبلک کی کوئلہ کی کان کی پیداوار یورپی یونین کی مجموعی پیداوار کا صرف 4 فیصد تھی۔

حکومتی سرپرستی میں چلنے والی اس کان کو پہلے 2023 میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن روس یوکرین جنگ سے یورپ میں توانائی بحران  آنے  سے اس کان کو 2025 تک کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔

 

چیک ریپبلک کی آخری کوئلے کی کان، اندرونی مناظر

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے