وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی والدہ ماجدہ کی برسی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے والدہ محترمہ کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی والدہ ماجدہ کی برسی انتہائی احترام و عقیدت سے منائی گئی،وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے والدہ محترمہ کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کی والدہ ماجدہ کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ، مولانا آفتاب مدنی نےمختلف علماء کرام،حفاظ قرآن و مدارس کے طلباء کے ہمراہ قرآن خوانی کی ، ذکراذکار بھی کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج نے کشمیریوں کا قتل عام بند نہ کیا تو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو خونی لکیر پار کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا : وزیر اعظم انوار الحق

اس سے قبل وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے والد گرامی سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کی قبر پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی ،اسکے علاؤہ آباؤ اجداد کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے