وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا دربار سائیں سہیلی سرکار کا دورہ

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے دربار سائیں سہیلی سرکار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دربار عالیہ سہیلی سرکار میں جاری عرس کی تقریبات میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے خصوصی طور پر مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے دربار کے لنگر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود انتظامیہ سے بریفنگ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی :وزیراعظم آزادکشمیر اور اپوزیشن لیڈر میں اہم ملاقات

وزیر اعظم نے دربار کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ سہیلی سرکار میں زائرین کو لنگر کی فراہمی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زائرین کو بہترین خدمات مل سکیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے